بٹگرام، مسافر جیپ دریائے سندھ میں گرنے سے نو مسافر جاں بحق، تین زخمی

اتوار 23 جون 2019 17:10

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) ضلع کوالئی پالس کوہستان میں مسافر جیپ دریائے سندھ میں گرنے سے نو مسافر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوالئی پالس کے نواحی علاقے گدار سے سیر غازی آباد آنے والی مسافر جیپ نمبر ایس کے 1776 ،جس پر دو عورتوں اور تین بچوں سمیت اکیس افراد سوار تھے، پٹن پالس پرانے پل کے قریب شلکھن آباد کے مقام پر ڈرائیورسے بے قابو ہوکر دریائے سندھ میں جا گری، جسکے نتیجے میں جیپ میں سوار سات افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے جبکہ کچھ مسافروں نے گاڑی سے چھلانگیں لگا کر جان بچائی ، جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد دریابرد ہوگئے جنکی تلاش جاری ہے۔

ڈی پی او افتخار کے مطابق حادثے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور لوگوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو نکالا اور تین زخمیوں کو پٹن ہسپتال پہنچا کرطبی امداد دینے کے بعد بٹگرام ہسپتال ریفر کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں لوئر دیرسے تعلق رکھنے والے مزدور بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں شمس الرحمان ولد ممبر ساکن گدارعمل قدیر ولد نعم اللہ سکنہ مسینی۔ گل رنگ ولد فیاض۔ شاد محمد ولد طالع ضلع دیر۔گل بہادر علد محمد نبی ضلع دیر۔ادریس ولد شاہ روم سکن پالس جبکہ دو خواتین شامل ہیں جن میں ایک دریا برد ہوگئی ہے جسکی تلاش جاری ہے جبکہ زخمیوں میں نصیب ولد مین خان ساکن دیر اور دو بچیاں عمر تین سال اور چھ سال شامل ہیں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں