بٹگرام کی ضلعی انتظامیہ کے ناقص آئس کریم تیار کرنے والے گوداموں پر چھاپے، متعدد افراد کو بھاری جرمانے

جمعہ 19 جولائی 2019 13:25

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) بٹگرام کی ضلعی انتظامیہ نے ناقص آئس کریم تیار کرنے والے گوداموں پر چھاپے مار کر مضر صحت آئس کریم تیار کرنے والے متعدد افراد کو بھاری جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بٹگرام سید محمد فرل ثقلین کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اظہر خان نے بٹگرام بازار میں مختلف دکانوں، ہسپتالوں اور آئس کریم کے گوداموں پر چھاپے مارے اور مضر صحت آئس کریم تیار کرنے والی نجی کمپنیوں کے مالکان کو بھاری جرمانہ ادا کیا۔

اس موقع پر سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانداروں کو بھی جرمانہ کیا۔ اس کے علاوہ مکمل دستاویز نہ ہونے پر دکانداروں کو وارننگ دی کہ 15 دنوں کے اندر متعلقہ دستاویز اور اجازت نامے حاصل کر لیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں