بٹگرام، این ٹی ایس کے پیپرز آؤٹ کرنے پر چار افراد گرفتار

پیر 23 ستمبر 2019 16:50

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) پولیس کے مطابق لوئر کوہستان میں این ٹی ایس ٹیسٹ برائے ٹیچنگ سٹاف منعقدہ گورنمنٹ ڈگری کالج پٹن لوئر کوہستان میں امتحانی ہال مقرر تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ پٹن خلیل الرحمان خان کو خفیہ اطلاع پر کہ این ٹی ایس پیپر برائے ٹیچنگ ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے آوٹ کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ پٹن خلیل الرحمان خان بمعہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں نقل اور موبائل فون سمیت گرفتار کر کے پیپر میچنگ کرنے کے بعد درست ثابت ہونے پر ملزمان محمد نواز،عبداللہ،شفیع الرحمان،عبدالرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں