بٹگرام میں پہلے پولیس نائٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا

بدھ 25 ستمبر 2019 15:55

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2019ء) بٹگرام میں پہلے پولیس نائٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل صاحب نے بٹگرام پولیس نائیٹ والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی،ایس ایس پی انویسٹیگیشن بٹگرام سردار خان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر راجہ بختیار خان،ایس ڈی پی او سرکل بٹگرام فدا خان،لائن آفیسر نیاز محمد خان،ایم ٹی او نیاز ملی اور دیگر پولیس آفیسران کے ساتھ ساتھ پولیس جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی خان بابا خیل صاحب نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں بڑا مثبت کردار ادا کرتا ہے۔اصل مقصد کھیلوں کے ذریعے اخلاقی اور جسمانی تربیت کرنا ہے۔کیونکہ کھیل ایک مثبت سرگرمی ہے جو نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں