ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا کوہ نور فلور مل کا دورہ، فیئر پرائز شاپس پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 22 جنوری 2020 22:30

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) صوبائی حکومت کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام سید محمد فرالثقلین نے کوہ نور فلور مل کا دورہ کیا اور مل مالکان کو ہدایت کی کہ وہ فیئر پرائز شاپس پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور حکومت خیبر پختونخواہ کے دیئے ہوئے ریٹ پر 20 کلوآٹے کا تھیلا فروخت کریں۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہو ں نے فلور مل کے مختلف حصو ں کا معا ئنہ کیا اور آٹا کا وزن،کوا لٹی اور ریکارڈ چیک کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں