بٹگرام، پولیس شہداء کے بچوں اور لواحقین میں عید پیکچ تقسیم

اتوار 17 مئی 2020 15:55

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2020ء) بٹگرام پولیس نے پولیس شہداء کے بچوں اور لواحقین میں عید الفطر کے حوالے سے تحائف تقسیم کیے۔ ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے پولیس لائن میں منعقد ایک سادہ تقریب میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز بٹگرام پولیس کے شہداء کے خاندانوں کی بہتر کفالت اور دیکھ بھال کے سلسلے میں عیدالفطر کی آمد پر تحائف تقسیم کیے۔

تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر راجہ بختیار خان و دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں اور ورثاء میں عید پیکج تقسیم کیا گیا۔ شہدائے پولیس کے لواحقین کو مالی معاونت اور دیگر ضروریات زندگی میں ہر ممکن مدد و تعاون فراہم کرنے کے حوالے سے ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے کہا کہ شہداء کے بچوں اور لواحقین کیساتھ ہر موڑ پر کھڑے رہیں گے، انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور انکی تکالیف ومسائل کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ تقریب کے دوران شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ شہداء کی بلندی درجات اور ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں