حالیہ بارش نے ضلع بٹگرام میں تباہی مچا دی ، مکان پر لینڈ سلائیڈنگ، دو بچیاں جان بحق ، والد زخمی

بدھ 2 ستمبر 2020 14:55

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2020ء) حالیہ بارش نے ضلع بٹگرام میں تباہی مچا دی ،رہائشی مکان پر لینڈ سلائیڈنگ گرنے سے دو بچیاں جان بحق ، والد زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقموسلادھار بارش سے الاء کے بالائی علاقے راشنگ میں مکان پر تودہ گرنے سے دو بہنیں جاں بحق ہو گئیں جن میں ،شبنم دختر نواز عمر چودہ سال اور نیلم عمر آٹھ سال شامل ہیں جبکہ ان کے والد شدید زخمی ہو گئے مقامی لوگوں نے ملبے سے لاشیں نکالی جبکہ محمد نواز کو زخمی حالت میں الاء ہسپتال منتقل کر دیا بارش سے بالائی علاقوں گنگوال، پشوڑہ، گجبوڑی اور پیرہاڑی میں 10رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ضلع بٹگرام میں مواصلاتی نظام مکمل درہم برہم ہوگیا ہے،آلائی راشنگ، گنگوال سمیت دوسرے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند ہیں جبکہ برساتی نالوں میں طغیانی سے کی پن چکیاں اور واٹر چینلز بھی بہہ گئے،بجلی کی فراہمی پچھلے کی گھنٹوں سے معطل ہے جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں