فرقہ واریت کو فروغ دیکر معاشرے کے امن و امان خراب کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، آئی جی پولیس کی ڈی پی اوز کو ہدایت

ہفتہ 23 جنوری 2021 16:18

فرقہ واریت کو فروغ دیکر معاشرے کے امن و امان  خراب کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، آئی جی پولیس کی ڈی پی اوز کو ہدایت
بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا دورہ بٹگرام،  دورہ کے دوران ضلعی پولیس افسران کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ ہزارہ کے چار  اضلاع کے ڈی پی اوز نے آئی جی پی کو اپنے اپنے اضلاع میں قیام امن اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ پیش کی۔   قبل ازیں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو   بٹگرام پہنچنے پر بٹگرام پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے یادگار شہداء پولیس بٹگرام پر حاضری دی جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، پولیس لائن بٹگرام میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا،آئی جی پی خیبرپختونخواہ نے بٹگرام پولیس کانفرنس ہال میں منعقدہ ہزارہ پولیس افسران کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت، ڈی پی او تورغر قمر حیات خان، ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون اور ڈی پی او کوئی پالس کوہستان سید مختارشاہ کے علاؤہ ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ ریجن اور ایس پی سپیشل برانچ نے شرکت کی، تمام ڈی پی اوز نے اپنے اپنے اضلاع میں قیام امن کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے آئی جی پی کو تفصیلی بریفننگ پیش کی، آئی جی خیبر پختونخواہ نے تمام اضلاع کے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیا، آئی جی نے ضلعی پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی جائے۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں، چوری و ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث گروہوں اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف گہرا تنگ کیا جائے۔ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کیا جائے عوامی دوست پولیس کو فروغ دیا جائے، فرقہ واریت کو فروغ دیکر  معاشرے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت ہرگز کسی کو نہ دی جائے اور ایسے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے، تھانہ کلچر میں بہتری لائے جائے تاکہ مسائل کے حل کیلئے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مستحکم ہو، آئی جی پی خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے تمام ضلعی پولیس افسران اپنے اپنے اضلاع میں پولیو مہم کے دوران بہتریں سیکیورٹی پلان مرتب دیا کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوئے، اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کو بھی مزید بہتر بنایا جائے، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ انکے ذریعے ملک بھر کی طرح دنیا میں خیبرپختونخواہ  کی جانب سے محبت اور بھائی چارے کا پیغام جائے۔

  میڈیا ٹاک کے دوران انہوں  نے کہا کہ ضلع بٹگرام میں جلد نئے تھانہ اور پولیس چوکیات بنائی جائے گی، قراقرم  پولیس فورس کا کنٹریکٹ دوبارہ بحال کرنے کیلئے صوبائی حکومت کو سفارشات بھیج دی گئیں ہیں جلدانکو دوبارہ بحال کیا جائے گا، بٹگرام پولیس کی نفری میں جلد اضافہ بھی کیا جائے گا، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی اور اس موقع پر کہا کہ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور غفلت برتنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں