بٹگرام ، انسداد پولیو مہم کے لیے سکیورٹی انتظامات، 576 پولیس ، ایف سی اہلکار تعینات

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:20

بٹگرام ، انسداد پولیو مہم کے لیے سکیورٹی انتظامات، 576 پولیس ،  ایف سی  اہلکار تعینات
 بٹگرام۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) بٹگرام پولیس نے 5روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے  سیکورٹی  کے لیے  576 ڈسٹرکٹ پولیس پلس ایف سی نفری سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔ صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی نگرانی میں پولیو مہم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور محکمہ صحت کے عملہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام سرکل ایس ڈی پی اوز نے پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس جوانوں کی ڈیپلائمنٹ کی اور خود بھی نگرانی کیلئے علاقوں میں رہیں گے۔ ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کریں تاکہ عملہ اپنی ذمہ داریاں بلاخوف و خطر سرانجام دیتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنا سکے، تمام جوان فرنٹ لائن پر ڈیوٹی کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ نیز عوام کے ساتھ ہر موقع پر تعاون کریں اور دوستانہ ماحول استوار کریں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں