بٹگرام،کورونا ویکسینیشن کے لازمی نظام پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر آلائی کادورہ

جمعہ 5 نومبر 2021 16:00

بٹگرام،کورونا ویکسینیشن کے لازمی نظام پر عملدرآمد کو  یقینی بنانے کے لیے  اسسٹنٹ کمشنر آلائی کادورہ
بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آلائی اسد محمود لودھی نے کورونا ویکسینیشن کے لازمی نظام پر عملدرآمد کو  یقینی بنانے کے لیے مختلف ہوٹلوں، دکانوں، بازاروں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

دکانداروں سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بارے میں دریافت کیا۔ جنہوں نے دوسری خوراک نہیں لی انہیں دوسری خوراک کے لیے بھیج دیا گیا۔اس کے علاوہ جن دکانداروں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی ان کو سخت ہدایات جاری کیں گئیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں