تھاکوٹ کے قریب جیپ موڑ کانٹے ہوئے دریائے اباسین میں گر گئی، ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی

بدھ 14 نومبر 2018 15:48

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) تھاکوٹ کے قریب جیپ موڑ کانٹے ہوئے دریائے اباسین میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھاکوٹ سے دو نوجوان جیپ میں سوار ہو کر واپس اپنے گھر بتکول جا رہے تھے کہ شنہ کنہ موڑ کے مقام پر جیپ موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتے ہوئے دریا اباسین میں جا گرے، ڈرائیور سجاد گاڑی سمیت دریائے اباسین میں گر کر جاں بحق ہو گیا، ان کی نعش کئی گھنٹوں کے بعد دریا سے نکال لی گئی جبکہ اس کا ساتھی حادثہ کے وقت گاڑی سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جنہیں طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد پہنچایا گیا، دونوں کا تعلق بتکول قلاع سے بتایا جا رہا ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں