طلباء سے زائد کرایہ وصولی کی شکایات پر متعدد گاڑیوں پر جرمانے عائد

ہفتہ 1 دسمبر 2018 12:58

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) طلباء سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر پولیس نے متعدد گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بٹگرام پولیس کو طلباء کی جانب سے کوزہ بانڈہ اور گجبوڑی سے بٹگرام کا زائد کرایہ وصول کئے جانے کی شکایت موصول ہوئیں جس پر ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ساجد نواز خان کی نگرانی میں انچارج ٹریفک شمریز خان کو سختی سے ہدایت کی کہ ان تمام گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے جو طالب علموں سے زائد کرایہ وصول کرتے ہیں جس پر انچارج ٹریفک شمریز خان بمعہ ٹریفک سٹاف نے عمل کرتے ہوئے زائد کرایہ وصول کرنے والی متعدد گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے اور آئندہ زائد کرایہ وصولی پر تمام گاڑی ڈرائیورز کو متنبہ کیا کہ آئندہ کسی بھی طلباء سے زائد کرایہ وصول کرنے کی کوئی شکایت موصول ہوئی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں