دیرینہ دشمنی پر ویگن سٹاپ میں تور غر کے رہا ئشی کو قتل کرنے والا ملزم لا ہور فرار ہو تے ہو ئے گرفتار

ہفتہ 8 دسمبر 2018 13:31

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) دیرینہ دشمنی کی بنا ء پر ویگن سٹاپ میں تور غر کے رہا ئشی کو قتل کر نے والا ملز م پولیس نے لاہور فرار ہو تے ہو ئے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطا بق 30نومبر کو ویگن اڈہ میں ملزم ضیاالرحمان ولد مظفر شاہ سکنہ لونیاں تورغر نے غلام اکبر نامی شخص کے ساتھ ملکر شیر بہادر ولد امان ملک سکنہ لونیاں تورغر کو سابقہ دشمنی کے بناء پر قتل کیا اور دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے جن کے خلاف تھانہ بٹگرام میں مقدمہ علت نمبر 379 میںجرم 302/34ppc رجسٹر کیا گیا تھا۔

وقو عہ کے بعدڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ساجد نواز خان کی نگرانی میں ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی اور سختی سے ہدایات دی کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے جس پر ایس ایچ او بٹگرام وارث خان،اے ایس آئی بشیر داد خان نے بمعہ پولیس نفری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ضیاالرحمان ولد مظفر شاکو لاہور فرار ہو نے کی کو شش میںبس سٹاپ سے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں