الائی کے علاقہ بڈا روڈ بیاری میں گردن توڑ بخار کی وجہ سے 8 سالہ بچی جاں بحق

ہفتہ 12 جنوری 2019 14:26

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) الائی کے علاقہ بڈا روڈ بیاری میں گردن توڑ بخار کی وجہ سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت نے اپنی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کو روانہ کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیاری کے نواحی علاقہ بڈا روڈ میں گردن توڑ بخار کی وجہ سے 8 سالہ رضوانہ بی بی دختر مولانا ثناء الله جاں بحق ہو گئی جبکہ کئی دیگر بچے اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ متاثرہ بچوں میں محمد عثمان، مہرالرحمن پسران محمد رحمان وغیرہ شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت نے متاثرہ علاقہ کو ٹیمیں روانہ کر دی ہیں جو متاثرہ بچوں کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں