شملائی، مفرور شادی شدہ خاتون آشنا سمیت گرفتار کر لیا

جمعرات 2 مئی 2019 14:26

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2019ء) شملائی پولیس نے ایک ہفتہ قبل فرار ہونے والی شادی شدہ خاتون کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا، پولیس نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر اسے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل تھانہ شملائی کے گائوں گل ڈھیری بنہ غوڑی سے دو بچوں کی ماں مسماة (ش) کو بنارس ولد محمد جان لیکر کراچی فرار ہو گیا تھا جسے ایس ایچ او تھانہ شملائی لیاقت شاہ، وارث خان، علی زمان خان اور دیگر نے کراچی سے واپس آتے ہوئے نیلی شنگ کے مقام پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے عدالت نے مسماة (ش) کو جیل روانہ کر دیا جبکہ آشنا ملزم بنارس کا تھانہ شملائی پولیس نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کی ضمانت خارج ہونے کے بعد اسے تھانہ شملائی پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرتے ہوئے اس کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں