چارسدہ پولیس کی کاروائی،تہرے قتل میںملوث بھائی گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 15 جون 2019 12:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) بٹگرام چارسدہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تہرے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق 22مئی 2019کوکی سید اختر نیاز ولد سید مراد خان سکنہ کوٹک ترناب بٹگرام نے رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ وہ گھرمیں موجود تھاکہ اس دوران گھریلوں ناچاقی پر سید نور علی شاہ ولد سید مراد خان سکنہ کوٹک ترناب بٹگرام نے فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں میرے بھائی سید افتخار شاہ، بھانجا سید شیراز اور زوجہ افتخار شاہ موقع پر جان بحق جبکہ قاتل کی بیٹی نور بی بی زخمی ہوئی۔

(جاری ہے)

واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی شبقدرچارسدہ محمد ریاض خان، ایس ایچ او تھانہ بٹگرام ظاہر شاہ خان اور انوسٹی گیشن آفیسر ز پر مشتمل اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری اور آلہ قتل کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا۔ تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزم سید نورعلی شاہ کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ برآمدکرلیا۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں