صوبائی مشیر جیل خانہ جات تاج محمد ترند کے چچاز زاد بھائی امیر محمد ترند کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

پیر 11 مئی 2020 14:06

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) بٹگرام سے تعلق رکھنے والے صوبائی مشیر جیل خانہ جات تاج محمد خان ترند کے چچاز زاد بھائی امیر محمد خان ترند کو رند کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وہ سابق صوبائی وزیر یوسف خان ترند کے بھتیجے تھے۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے پر انہوں نے ہسپتال میں اپنے آپ کو کرنٹائن کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں ان کی موت مواقع ہوئی، متوفی کی میت کو بعد ازاں آبائی گائوں پہنچایا گیا اور مقامی قبرستان میں ان کی تدفین ہوئی۔ مرحوم ایک ہر دلعزیز، مخلص، غریب پرور اور جذبہ خدمت سے سرشار خوش گفتار انسان تھے جو سیاست سے ہٹ کر غریبوں کی مدد اور تعاون کرتے تھے، ان کے انتقال پر علاقہ میں سوگ کی کیفیت ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں