بٹگرام، الائی میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق، دس زخمی ہوگئے

بدھ 19 اگست 2020 16:41

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) الائی میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پاشتو سے بنہ آلائی آنے والا ڈبل کیبن جیپ بریک فیل ہوجانے کے باعث گہری کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں میں خاتون زوجہ حفیظ الرحمان اور ایک سات سالہ بچی نورینا موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ گاڑی میں سوار دیگر دس افراد شدیدزخمی ہوگئے،جنہیں کھائی سے نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر الائی میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 6 زخمیوں کو بٹگرام ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے کھائی سے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال الائی پہنچایا۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گاؤں پاشتو سے تھا۔ شدید زخمیوں میں فیض اللہٴْ،نظیر احمد، علی محمد، فیاض خان، سمیع اللہ گل زر وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں