بٹگرام میں شہری سے اسلحے لینے کی کوشش میں پولیس حوالدار جاں بحق

ہفتہ 9 جنوری 2021 14:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) بٹگرام میں شہری سے اسلحے لینے کی کوشش میں پولیس حوالدار جاں بحق ہوگیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بٹگرام میں ابوبکر نامی شہری سرعام کلاشنکوف لیکر گھوم رہاتھا کہ پولیس حوالدار نے اسے منع کیا اور اس سے اسلحہ لینے کی کوشش کی، اسی دوران ملزم نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں حوالدار نور علی شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ، جاں بحق اہلکار کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں