ایم ایس، ڈی ایچ کیو بٹگرام کو 8 رکنی کمیٹی بنا کر ٹینڈر کے عمل کو شفاف بنانے پر عوامی حلقوں کا خراج تحسین

جمعرات 28 جنوری 2021 14:01

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2021ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام سید ناصر شاہ کو 8 رکنی ٹینڈر کمیٹی بنا کر شفاف اور منصفانہ انداز میں ٹینڈر کے عمل کو مکمل کرنے پر عوامی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلع بٹگرام کی ایک فارمیسی جس نے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کو کورونا کی وبا کے دوران غلط ادویات اور کورونا کا سامان مہیا کیا، پر محمکہ اینٹی کرپشن نے غلط ادویات فراہمی پر 20 لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا۔

اسی فارمیسی کے نام پر چند بلیک میلروں جن کے پاس اپنا لائسنس تک موجود نہیں، نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام کو تباہ کرنے کی غرض سے اس کے ٹینڈر میں حصہ لیا تاہم تمام کمیٹی ممبران نے ہر فرمز کے کاغذات چیک کرنے کے بعد تمام لوازمات پورے کرنے والی فرمز کو ٹینڈر دیدیا۔ ایم ایس، ڈی ایچ کو ہسپتال بٹگرام سید ناصر شاہ اور ان کی کمیٹی کے ممبران کو جرات اور ایمانداری پر اہلیان بٹگرام نے مبارکباد دی ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں