عوام سے کیے گئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں، نواز خان آلائی

منگل 9 فروری 2021 15:45

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2021ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پرنس محمد نواز خان آلائی نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں، وہ کوزہ بانڈہ میں نادرہ آفس کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد خان ترند اور مقامی پارٹی قائدین بھی ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کوزہ بانڈہ میں نادرا آفس کا باقاعدہ افتتاح کر کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقے سے پسماندگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں اور بٹگرام میں گرد اسٹیشن بھی تعمیر کیا جائے گا ،تقریب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ایم پی اے تاج محمد خان ترند نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر بلا تفریق عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں سڑکوں کی تعمیر ، سکولوں کے قیام پر کام جاری ہے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قبل ازیں جب مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کے لئے آئے انکا بھرپور استقبال کیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی عمائدین نے شرکت کی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں