لوئر کوہستان کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ ریشم بند ہے، ترجمان بٹگرام پولیس

بدھ 24 مارچ 2021 12:24

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2021ء) لوئر کوہستان کے علاقہ جیجال، شیطان پڑی، گلگن نالہ پٹن اور سیر کھڑی پٹن کے مقام پر شاہرہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ بٹگرام کی سائیڈ سے کوہستان اور گلگت کی طرف سفر کرنے والے مسافروں سے درخواست ہے کے وہ  محفوظ مقامات پر اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے آگے سفر کرنے سے گریز کریں۔ مزید معلومات کیلئے پولیس کنٹرول روم بٹگرام کے نمبر 0997311304 پر رابطہ کریں۔ بٹگرام پولیس آپ کے بہترین اور محفوظ سفر کیلئے ہر وقت مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں