بٹگرام ، جہان رنڑہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 300 سے زیادہ فوڈ پیکٹس تقسیم

ہفتہ 17 اپریل 2021 12:06

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2021ء) خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع بٹگرام میں بھی افطار کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں جہان رنڑہ فاؤنڈیشن نے بٹگرام کے مزید 8 ہسپتالوں سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام کے سٹاف اور مریضوں، مین بازار بٹگرام  اور راہ چلتے مسافروں میں 300  زیادہ  فوڈ پیکٹس تقسیم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

  جہان رنڑہ فاؤنڈیشن ہر سال  مختلف ہسپتالوں، بازاروں اور مسافروں کیلئے   فوڈ پیکٹس کا اہتمام کرتا ہے، ماہ رمضان المبارک کے دوران جہان رنڑہ فاؤنڈیشن کی جانب سے بٹگرام کے 8 ہسپتال سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام کے سٹاف اور مریضوں میں بھی یہ پیکٹس تقسیم کئے جائیں گے، اسی طرح راہ چلتے مسافروں اور خریداری کیلئے بازار آئے افراد میں فوڈ پیکٹس تقسیم کئے گئے۔جہان رنڑہ فاؤنیڈیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو افطار کا سامان مہیا کرنا ہے، اس سلسلہ میں بٹگرام کی مختلف ہسپتالوں، بازاروں اور مسافروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں