ڈی پی او کی زیرصدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد

ہفتہ 13 نومبر 2021 16:49

بٹگرام  ڈی پی او کی زیرصدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی زیر صدارت کانفرنس ہال ڈی پی او آفس بٹگرام میں ماہوار کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر،تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز، ،انچارج ٹریفک وارڈن، ار آئی لائن، لائن افسر،انچارج SSU، ایم ٹی او، دفتری سٹاف  اور ڈسٹرکٹ سیکورٹی سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران تمام ایس ایچ اوز کو آن ریکارڈ اشتہاری مجرمان  کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا۔اس  موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے اور  اشتہاریوں کی گرفتاری پر تین ایس ایچ اوز کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا گیا۔ میٹنگ کے دوران  بٹگرام میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لہر پر سخت ناراضگی کا اظہاربھی کیا گیا۔  میٹنگ میں 15 تاریخ سے جاری خسرہ اور روبیلا مہم کی ہر ٹیم کو   سیکیورٹی دینے کا حکم بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں