ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم میٹنگ ، پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل

بدھ 25 مئی 2022 11:59

ڈپٹی کمشنر بٹگرام  کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم  میٹنگ ، پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل
بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز بھی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنرز فضل واحد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز عمران، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ساجد نواز، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد غلام اسحاق خان، ضلعی مانیٹرز، ڈی ایس او ڈاکٹر عائشہ، ڈی ایس وی فصیح اللہ اور متعلقہ ضلعی محکمہ جات کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں پولیو مہم کے سلسلہ میں پہلے دو روز کی ایڈمنیسٹریشن رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ مہم 23 مئی سے شروع ہو کر 27 مئی تک جاری رہے گی،۔ اس مہم کے دوران پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں ویکسین پلائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو کے خلاف موثر مہم چلائی جائے اور بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔ میٹنگ میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اس مہم میں تمام ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور پولیو کے خاتمہ کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں اور اپنے بچوں کو ویکسین پلائیں۔ واضح رہے کہ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو فراہم کی گئی سکیورٹی کی نگرانی ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان خود کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں