حکمرانی قائم رکھنے کیلئے الائی کے عوام کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کی شامت قریب ہے، انور سادات خان

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:04

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) حکمرانی قائم رکھنے کیلئے الائی کے عوام کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کی شامت قریب ہیبیاری خاندان نے ہمیشہ تحصیل الائی کے اقوام سے جھوٹ پے جھوٹ بولا ہے، تیسری سڑک کی تعمیر کا شوشہ چھوڑ کر باشعور عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا، انتخابات کا مرحلہ قریب آتے ہی بیاری خاندان کو سڑک کی تعمیر یاد آ گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے باجود الائی کیلئے تیسری سڑک کی افتتاحی تقریب ٹوپی ڈرامہ کے سوا کچھ نہیں، انشاء الله 25 جولائی کے دن بیاری خاندان کے خلاف الیکشن نہیں عوام کا ریفرنڈم ثابت ہو گا، ۔

ان خیالات کا اظہار ایم ایم اے کے نامزد امیدوار سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہ حسین خان الائی کے چھوٹے بھائی انور سادات خان نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں صرف پندرہ دن رہ چکے ہیں اور بیاری خاندان کو تحصیل الائی کیلئے تیسری سڑک یاد آ گئی ہے، سڑک کی افتتاحی تقریب مکمل طور پر ٹوپی ڈرامہ ہے، الائی کے باشعور عوام بیاری خاندان کی جھوٹ اور فریب والی سیاست کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل الائی بھر میں 95 فیصد ترقیاتی کام ہم نے منظور کئے ہیں، ان کے بھائی شاہ حسین خان کی 15 سالہ دور اقتدار بیاری خاندان کی 60 سالہ دور اقتدار پر بھاری ہے، بیاری خاندان نے ہمیشہ اپنی ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے سیاسی پارٹیاں تبدیل کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے، ان کی ناکام سیاست اب نہیں چلے گی، الائی کے عوام ایم ایم اے نامزد امیدوار وں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔

انور سادات خان نے مزید کہا کہ ایک طرف بیاری خاندان تیسرے سڑک کی افتتاحی تقریب کے نام پر ڈرامہ رچایا ہے تو دوسری طرف الیکشن کمیشن کی جانب سے افتتاحی تقاریب اور ترقیاتی عمل پر پابندی کے باوجود بیاری خاندان نے قوانین کو پامال کر کے ضابطہ اخلاق کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، پی ٹی آئی کی کشتی میں سوار ہو کر بیاری خاندان اپنے آپ کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے۔

ایک سوال کے جواب میں انور سادات خان نے کہا کہ ہمارا انتخابی مہم انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے، الائی کے مختلف علاقوں کے غیور عوام ہمارے جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں، انشاء الله 25 جولائی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، میرے بڑے بھائی امیدوار اسمبلی شاہ حسین خان اور امیدوار قومی اسمبلی قاری محمد یوسف کی عوامی مقبولیت عروج پر پہنچ چکی ہے، ایم ایم اے ضلع بٹگرام میں کلین سویپ کرے گی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں