بٹگرام میں باران رحمت سے مقامی لوگوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ہفتہ 15 ستمبر 2018 18:16

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) طویل خشک سالی کے بعد ضلع بٹگرام میں باران رحمت سے مقامی لوگوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، خشک سالی کے باعث ضلع بھر میںکھانسی اور گلے کی بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ بٹگرام کے بیشتر علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی تھی، بارشیں نہ ہونے سے مقامی آبادی کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی شب سے جاری بارش نے بٹگرام کا موسم تبدیل کر کے رکھ دیا ہے، شہر بھر میں سرد ہوائیں چلنی شروع ہو گئی ہیں، باران رحمت کی خوشی میں مقامی لوگوں نے شکرانے کے نوافل ادا کئے تو دوسری طرف موسمیاتی تبدیلی کے باعث مقامی سطح پر چپلی کباب، ہوٹلوں اور گرم سوپ کی دکانوں میں غیر معمولی رش بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں