کوچ اور رکشتہ میں تصادم ، دادا پوتا جاں بحق

جبکہ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا

پیر 1 اکتوبر 2018 18:06

کوچ اور رکشتہ میں تصادم ، دادا پوتا جاں بحق
بٹگرام۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) کوچ اور رکشتہ میں تصادم کے نتیجہ میں دادا پوتا جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، واقعہ شہر کے قریب چھپر گرام کنڈولی میں شاہراہ ریشم پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سے آنے والی گجر ایکسپریس کنڈولی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں لطیف سکنہ کالونی بٹگرام اور ان کا نو عمر پوتا جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور عرف شینا شدید زخمی ہو گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مقامی افراد اور پولیس نے ملکر جاں بحق اور زخمی ڈرائیور کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ تھانہ بٹگرام پولیس نے کوچ کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں