ڈی پی او بٹگرام نے چائنیز میٹریل چوری کی اطلاع پر ایس ایچ او کو کارروائی کا حکم دیدیا

بدھ 14 نومبر 2018 23:12

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) چائنیز میٹریل چوری کی اطلاع پر ڈی پی او نے ایس ایچ او کو کارروائی کا حکم دیدیا، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 13 نومبر 2018ء کو چائنیز مٹیریل کی چوری ہونے کی اطلاع پر ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بٹگرام خود موقع پر پہنچ گئے لیکن چور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، چینی کمپنی کا مال مسروقہ زنجیر اور رسہ نائلون سمیت دیگر سامان برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا ایس ایچ او بٹگرام وارث خان کو ٹاسک دیا گیا۔

ڈی پی او کی ہدایات پر تفتیش کرتے ہوئے ایس ایچ او بٹگرام وارث خان نے دو ملزمان نعمت اور زید ساکنان شنگلی بالا کو گرفتار کر کے بند حوالات تھانہ کر دیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں