بغیر ہیلمٹ اور کاغذات سمیت کمسن بچوں کے موٹر سائیکلیں چلانے کے خلاف ٹریفک پولیس بٹگرام کا گرینڈ آپریشن

جمعرات 15 نومبر 2018 17:45

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ٹریفک پولیس بٹگرام کا بغیر ہیلمٹ، بغیر کاغذات، غیر نمونہ نمبر پلیٹ سمیت کمسن بچوں کے موٹر سائیکلیں چلانے کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ساجد نواز خان کی نگرانی میں انچارج ٹریفک شمریز خان بمعہ سٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں مالکان پر جرمانے اور درجنوں کمسن بچوں سے موٹر سائیکلوں کو ضبط کر کے 550/523 کے تحت بند احاطہ پولیس لائن بٹگرام کیا۔

تیز رفتاری اور کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کے باعث درجنوں افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ کمسن بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل دینا اپنے بچوں کو موت کا پروانہ دینے کے مترادف ہے لہذا والدین سے گذارش ہے کہ اپنے کمسن بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل دینے سے اجتناب کریں۔ ڈی پی او نے انچارج ٹریفک کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہونی چاہئے، ہمارے لئے سب برابر ہیں اور یہ آپریشن مسلسل جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں