بٹگرام سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی

منگل 4 دسمبر 2018 17:20

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) بٹگرام سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بی ایس ایل کے فائنل میچ کے دوران مدعی سہیل سکنہ اجمیرہ کی موٹر سائیکل ہنڈا ماڈل 2016ء چوری کیبٹگرام سٹی میں رپورٹ درج کروائی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام وارث خان کو ٹاسک سونپ دیا کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کی جائے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام وارث خان نے بمعہ پولیس نفری کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم شبیر ولد غلام محمد سکنہ تمائی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف مقدمہ کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں