اسسٹنٹ کمشنر کی سبزی و فروٹ سمیت میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ، جرمانے عائد

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:56

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر الائی کی بازار کے دورہ کے موقع پر سبزی و فروٹ سمیت میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل الائی شبیر احمد آکاش نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر الائی بازار کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے سبزی، فروٹ اور گوشت کی دکانوں کی چیکنگ کی اور سرکاری نرخنامہ و صفائی چیک کی اور قانون کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر ہزاروں روپے کے بھاری جرمانے عائد کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ کے دوران انہیں قانونی لوازمات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد آکاش نے کہا کہ ضلعی حکومت کا فرض ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں