بٹگرام پولیس فورس کے مورال کو مذید بہتر بنانے کیلئے افسران و جوانوں نے مل کر کام کرنا ہوگا، ڈی آئی جی ہزارہ

ڈی آئی جی محمد علی شنواری نے یادگار شہداء پولیس بٹگرام پر سلامی دی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی دانستہ طور پر اپنی ڈیوٹی میں غفلت کرنیوالوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ضلع بٹگرام کے دورہ کے موقع پر بات چیت

منگل 18 دسمبر 2018 21:54

بٹگرام۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈی آئی جی ہزارہ محمد عالم شنواری نے ضلع بٹگرام کا دورہ کیا۔دورے کے دوران اُنہوں نے یادگارشہدائے پولیس بٹگرام پر سلامی دی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی نے بٹگرام پولیس لائن میں نئی تعمیر کی گئی باربر شاپ,ریکریشین روم اور میس ہال وغیرہ کا افتتاح بھی کیا ۔

بعد ازا ں پولیس لائن میں منعقدہ دربار میں بٹگرام پولیس کے افسروں اور جوانوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ڈی آئی جی ہزارہ محمد عالم شنواری نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بٹگرام پولیس فورس کے مورال کو مذید بہتر بنانے کیلئے افسران و جوانوں نے مل کر کام کرنا ہوگا اور اس کام میں ہمیں مشکلات و مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن ہمیں ثابت قدم رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دینی ہوگی ۔

(جاری ہے)

پولیس افسران اور جوان ان کے شکایات نمبر 03461119650 پر کسی بھی وقت اپنا مسئلہ و پریشانی بتا سکتے ہیں۔ دانستہ طور پر اپنی ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعدازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی آر سی آفس بٹگرام کا دورہ کیا اور ممبران سے تعارفی ملاقات کی اور ڈی آر سی کی خدمات کو سراہا۔ڈی آ ئی جی نے تھانہ سٹی بٹگرام،پال آفس اور پاس آفس کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ سٹاف کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے انہیںہدایت کی کہ وہ عوام سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں۔

اس موقع پر ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی،ایس پی انوسٹی گیشن بٹگرام ،ایس ایس پی سردار خان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر،ایس ڈی پی او سرکل بٹگرام فدا خان،ایس ڈی پی او سرکل آلائی غلام محمد خان اور تمام ایس ایچ اوز,،اوآئی آئی ایس نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں