بٹگرام،ڈمپر بے قابو ہو کر کھائی میں جاگرا، ڈرائیور جاں بحق

جمعہ 11 جنوری 2019 22:51

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) چانچل بٹگرام کے قریب ڈمپر بے قابو ہو کر کھائی میں جاگرا ڈرائیور جاں بحق پولیس ذرائع کے مطابق بٹگرام سے تھاکوٹ جانے والا ڈپمر تھانہ چانجل کے قریب شاہراہ قراقرم پر سج بوڑہ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگرا جس سے ڈمپر کا ڈرائیور شھزاد وکیل ولد مسافر خان ساکن بخشی پشاور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں