ڈی پی او بٹگرام نے ڈی آر سی کے 11 ممبران کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:45

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈی پی او بٹگرام نے ڈی آر سی کے 11 ممبران کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی نے خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017ء کے تحت ڈی آر سی تحصیل الائی کے 11 ممبران کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی آئی جی ہزارہ، ڈپٹی کمشنر بٹگرام سمیت تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ڈی آر سی سے فارغ کئے جانے والے ممبران میں محمد عزیر، عبدالخالق، محمد شبیر، شیر علی، محمد اکبر، عنایت الرحمن و دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں