بٹگرام میں قید خواتین اور بچوں میںسردی سے بچائو کیلئے دس عدد پیکج تقسیم کیے گئے

بدھ 30 جنوری 2019 18:44

بٹگرام۔ 30 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) کپ آرگنائزیشن اور بین الاقوامی ڈونر تنظیم کی باہمی اشتراک سے سب جیل بٹگرام میں قید خواتین اور بچوں میںسردی سے بچائو کیلئے دس عدد پیکج تقسیم کیے گئے، امدادی اشیاء میں میٹرس،رضائیاں اور دیگر سردی سے بچائو کیلئے ضرورت کی چیزیں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کپ آرگنائزیشن کی جانب سے سب جیل میں قید خواتین اور بچوں کیلئے امدادی اشیاء کے تقسیم کو خوش آئیند قرار دیا اور کپ آرگنائزیشن کوضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر تعاون فراہمی کی یقین دہانی کرادی سب جیل میں قید سخت سردی سے نڈھال خواتین اور بچوں نے امدادی اشیاء کے تقسیم پر خوشی کا اظہار کیاسب جیل کے سپرڈنٹ شیر یار خان کی موجودگی میں امدادی اشیاء قیدیوں کے حوالے کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں