سب جیل بٹگرام میں قید خواتین اور بچوں میں سردی سے بچائو کیلئے 10 عدد پیکیج تقسیم کئے گئے

بدھ 30 جنوری 2019 23:26

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) کپ آرگنائزیشن اور بین الاقوامی ڈونر تنظیم کی باہمی اشتراک سے سب جیل بٹگرام میں قید خواتین اور بچوں میں سردی سے بچائو کیلئے 10 عدد پیکیج تقسیم کئے گئے۔ امدادی اشیاء میں میٹرس، رضائیاں اور دیگر سردی سے بچائو کیلئے ضرورت کے چیزیں شامل تھیں۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کپ آرگنائزیشن کی جانب سے سب جیل میں قید خواتین اور بچوں کیلئے امدادی اشیاء کی تقسیم کو خوش آئند قرار دیا اور کپ آرگنائزیشن کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر تعاون فراہمی کی یقین دہانی کرائی، سب جیل میں قید سخت سردی سے نڈھال خواتین اور بچوں نے امدادی اشیاء کی تقسیم پر خوشی کا اظہار کیا۔

سب جیل کے سپرنٹنڈنٹ شہریار خان کی موجودگی میں امدادی اشیاء قیدیوں کے حوالہ کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سب جیل بٹگرام میں کمیونٹی اپ لفٹ آرگنائزیشن (کپ) اور بین الاقوامی ڈونر تنظیم (کے این ایچ) کی باہمی اشتراک سے سب جیل بٹگرام میں قید خواتین اور بچوں میں سردی سے بچائو کیلئے میٹرس، رضائیاں اور ضرورت کی چیزیں شامل تھیں، 10 قیدیوں میں تقسیم کی گئیں۔

اس سلسلہ میں سب جیل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام ارشد قیوم برکی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور قیدیوں میں امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ اس موقع پر کپ آرگنائزیشن کے قائم مقام پراجیکٹ منیجر نسیم خان، ایڈمن اینڈ فنانس آفیسر نثار خان، محمد اسماعیل، اشفاق یوسف، بی بی جان، سونیا خان اور عمیر احمد خان نے تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ارشد قیوم برکی کو اپنی آرگنائزشن (کپ) اور پراجیکٹ کے تحت امدادی اشیاء کی تقسیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام، اے ڈی لوکل گورنمنٹ غلام یوسف، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے انچارج امتیاز خان، سابق یونین ناظم عطاء الله خان بانیاں، فرزند ڈسٹرکٹ ناظم ضیاء الرحمن خان ترند، سب جیل سپرنٹنڈنٹ شہر یار خان بھی موجود تھے۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ارشد قیوم برکی نے کہا کہ ہماری درخواست پر کمیونٹی اپ لفٹ تنظیم والوں نے جیل میں قید خواتین اور بچوں کو سردی سے بچنے کیلئے میٹرس، رضائیاں اور دیگر ضرورت کی چیزیں تقسیم کیں جس پر وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کپ تنظیم کے مشکور ہیں۔

ارشد قیوم برکی نے کپ تنظیم کے اہلکاروں کو یقین دہانی کرائی کہ عوامی فلاح کیلئے مثبت سرگرمیوں کا خیرمقدم کریں گے اور ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں