بنہ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

بدھ 30 جنوری 2019 23:26

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) بنہ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل الائی غلام محمد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او بنہ نوید خان بمعہ پولیس نفری نے امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کی خاطر سرکل الائی حدود تھانہ بنہ کے دور دراز، دشوار گذار برفیلی پہاڑوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے میاں جان ولد میاں داد کے گھر پر چھاپہ زنی کرتے ہوئے مجرم کی عدم موجودگی میں مجرم کے والد کے خلاف مقدمہ علت نمبر 17 جرم 216 پی پی سی رجسٹر کیا اور قبضہ سے ایک ضرب رائفل سیون ایم ایم بمعہ 20 عدد کارتوس برآمد کر کے مقدمہ علت نمبر18 درج کر دیا۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں