بٹگرام میں بیگ باس الیکٹرانکس فرنچائز کا باقاعدہ افتتاح

پیر 15 اپریل 2019 18:46

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) ضلع بٹگرام میں بیگ باس الیکٹرانکس فرنچائز کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا دوراہا بازار کے مقام پربیگ بوس الیکٹرانکس کے نئے فرنچائز کا افتتاح بدست سابق وزیر تعلیم بزرگ سیاستدان یوسف خان ترند کیا گیا جسمیں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مولانا خورشید احمد شنگلی بالا نے بیگ باس الیکٹرانکس کے نئے فرنچائز کی کامیابی کیلئے اللہ کی بارگاہ سے دعا مانگی۔

(جاری ہے)

بیگ باس الیکٹرانکس بٹگرام فرنچائز کے منیجنگ ڈاریکٹر خالد شیرازی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں کی سہولت کی خاطرہم نے نیافرنچائز کھولا ہے ہم سے قبل بیگ باس الیکٹرانکس کا بٹگرام میں کوئی فرانچائز موجود نہیں تھا مقامی لوگوں کی ڈیمانڈاور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اللہ کی فضل وکرم سے بیگ باس الیکٹرانکس کا فرانچائز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے انکا مزید کہناتھا کہ ہماری فرنچائز کی طرف سرکاری ملازمین کیلئے اسان اقساط پر پیکج بھی دینے کا بھی پروگرام ہے تاکہ تنخواہیں ملازمین کو بلا سود اور اسان شرائط پراشیائے ضروریہ مہیا ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں