بٹگرام مرکزی بازار میں مرغیوں کا پوٹہ کلیجی اور دیگر اعضا ء مشکوک حالت میں فروخت

کالا یرقان سمیت دیگر موذی امراض پھیلنے کا خدشہ

منگل 14 مئی 2019 18:30

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) بٹگرام مرکزی بازار میں مرغیوں کا پوٹہ کلیجی اور دیگر اعضا ء مشکوک حالت میں لاھور سے لاکر مقامی لوگوں پر فروخت کیا جا رہاہے، کالا یرقان سمیت دیگر موذی امراض پھیلنے کا خدشہ، مردار مرغیوں کامکروہ دھندہ کرنے والے عناصر رمضان میں بھی عوام کو نہیں بخش رہے۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لاھور سے بٹگرام مرغیوں کا پوٹہ کلیجی اوردیگر اعضاء محکمہ خوراک کی اشیر باد سے سمگل کیا جاتاہے، مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کو بٹگرام بازار میں محکمہ خوراک والوں نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، انسانی زندگیوں سے کھیلواڑ کرنے والے بلا خوف و خطر ملٹی نیشنل چکن کمپنی کی جعلی پیکینگ میں مضر صحت مرغیوں کے اعضا ء فروخت کررہے ہیں جسکے کیخلاف سخت کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں