بٹگرام میں خود ساختہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، ناجائز منافع خوروں نے سرکاری نرخ نامہ کی دھجیاں بکھیر دیں

منگل 14 مئی 2019 22:06

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) بٹگرام میں رمضان المبارک کے دوران خود ساختہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، ناجائز منافع خوروں نے سرکاری نرخ نامہ کی دھجیاں بکھیر دی، رمضان میں زیادہ استعمال ہونی والی اشیاء کی قیمتیں خود ساختہ طور پر مقرر کی گئی ہیں، مہنگائی کے باعث مقامی روزہ دار شدید پریشان ہیں۔ ضلعی انتظامیہ بٹگرام میں خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنے والے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے، لوٹ مار میں ملوث عناصر بے خوف و خطر من مانی میں مصروف ہے، عوام نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی بٹگرام میں ناجائز منافع خوروں نے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے، سرکاری نرخ نامہ کو قدموں تلے روند کر مقامی افراد کو من مانی قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کی جا رہی ہیں جس کو رکھنے کیلئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے، خودساختہ مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر مقامی روزہ داروں کو لوٹ رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے رمضان سستا بازار کے نام پر مقامی لوگوں کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی ہے، رمضان سستا بازار کا سرے سے وجود ہی نہیں، غریب عوام کو حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کا ریلیف نہیں ملا ہے، ضلع بٹگرام کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں