مرکزی بازار بٹگرام میں مرغیوں کا پوٹہ کلیجی اور دیگر لاہور سے لا کر مقامی افراد پر فروخت کئے جانے کا انکشاف

منگل 14 مئی 2019 22:06

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) بٹگرام کے مرکزی بازار میں مرغیوں کا پوٹہ کلیجی اور دیگر اعضاء مشکوک حالت میں لاہور سے لا کر مقامی افراد پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔ کالا یرقان سمیت دیگر موذی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، مردار مرغیوں کا مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر رمضان المبارک میں بھی عوام کو نہیں بخش رہے۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور سے بٹگرام مرغیوں کا پوٹہ کلیجی اور دیگر اعضاء محکمہ خوراک کی آشیر باد سے سمگل کئے جاتے ہیں، اس مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کو بٹگرام بازار میں محکمہ خوراک والوں نے کھلی چوٹ دے رکھی ہے، انسانی زندگیوں سے کھیلواڑ کرنے والے بلا خوف و خطر ملٹی نیشنل چکن کمپنی کے جعلی پیکینگ میں مضر صحت مرغیوں کے اعضا ء فروخت کر رہے ہیں جس کے خلاف سخت کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں