ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا ہوٹلوں، کولڈ ڈرنکس شاپس سمیت دیگر ریفرشمنٹ پوائنٹس کا دورہ، معیار کا خود جائزہ لیا

ہفتہ 25 مئی 2019 13:31

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے رات کے اوقات میں مختلف ہوٹلوں، کولڈ ڈرنکس شاپس سمیت دیگر ریفرشمنٹ پوائنٹس کا دورہ کر کے وہاں کھانے پینے کی اشیاء کا خود جائزہ لیا، رات کے اندھیرے میں کسی کو بھی زہر بانٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام و تحصیلدار بٹگرام بھی شریک تھے جنہوں نے مختلف ریفرشمنٹ پوائنٹس پر جا کر ان کی تیار کردہ مصنوعات کا جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے عہد کیا کہ ہم عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دلوانے کی کوشش کریں گے، کسی کو بھی غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے تاجر برادری سے کہا کہ وہ اپنی شاپس کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، سفائی ستھرائی کے معاملہ میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں