بٹگرام، اسسٹنٹ کمشنرز کے کرگ اور بنہ بازار میں چھاپے، غیر قانونی پلاسٹک بیگ رکھنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے

بدھ 19 جون 2019 13:39

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام ارشد قیوم برکی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام عمران خان جدون اور اسسٹنٹ کمشنر الائی شبیر احمد نے بٹگرام، کرگ اور بنہ بازار میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے پلاسٹک شاپنگ بیگ قبضہ میں لے لئے اور مختلف دکانداروں سے بھاری جرمانے بھی وصول کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنربٹگرام نے اسسٹنٹ کمشنر الائی کی کارکردگی کو سراہا اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بٹگرام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود غیر قانونی طور پر کام کرنے والے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ غیر معیاری اشیاء کی تیاری، انسانی جانوں کیلئے مضرصحت اشیاء کی پیداوار اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے افرادکے خلاف قانون کے تحت سخت کارررائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ غیر قانونی شاپنگ بیگز دکانوں میں استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں