جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی آئی جی ہزارہ

بدھ 26 جون 2019 17:32

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے کہا ہے کہ پولیس اصلاحات کے بعد پولیس کی کارکردگی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، یہ کافی نہیں بلکہ پولیس کو اپنا رویہ عوام کے ساتھ مزید دوستانہ رکھنا ہو گا۔

(جاری ہے)

پولیس لائن بٹگرام میں جدید ٹریفک وارڈن سسٹم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کا مورال بند ہے اور امن کی خاطر شہداء کی قربانیاں رنگ لا رہی ہے، لوگوں کو انصاف دلانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت برداشت نہیں کی جائے گی بلکہ ایسے لوگوں کی پشت پناہی کرنے والی شخصیات خواہ وہ سیاسی ہو یا مذہبی معاف نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی نے پولیس لائن میں دستیاب جدید سہولیات فراہم کرنے والے آلات، لفٹر، گاڑیاں اور موبائل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کا بھی جائزہ لیا اور ڈی پی او رئوف قیصرانی اور بعض دیگر اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ بعد ازا ڈی آئی جی نے پولیس دربار سے بھی خطاب کیا۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں