مقررہ وقت میں سروسز نہ ملنے کی صورت میں عوام اپنی شکایات کیلئے کمیشن میں اپیل کر سکتے ہیں، فہیم وزیر

بدھ 26 جون 2019 17:32

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) کمشنر آر ٹی اے فہیم وزیر نے کہا ہے کہ لوگوں کو مقررہ وقت میں سروسز نہ ملنے کی صورت میں وہ کمیشن میں اپیل کر سکتے ہیں، متعلقہ محکمہ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے لوگوں میں آگاہی عام کریں۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو ڈی سی آفس بٹگرام میں محکموں کے سربراہان کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محکمے بروقت خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں اور سائلین کو شکایت کا موقع نہ دیں کیونکہ یہ ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ اجلاس میں ڈی ایم او نے آر ٹی اے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور مختلف محکموں کے نمائندوں نے بھی اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں