کوزہ بانڈہ پولیس نے اپنی خوشدامن کو قتل ،بیوی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 21:49

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) کوزہ بانڈہ پولیس نے اپنی خوشدامن کو قتل ،بیوی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق25اگست کو مدعی اثر محمد نے تھانہ کوزہ بانڈہ میں اپنے داماد آصف ولد دولت کے خلاف رپورٹ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ آصف نے فائرنگ کرکے اس کی اہلیہ کو قتل اوربیٹی کو زخمی کیا۔تھانہ کوزہ بانڈہ کی علت نمر117میں ملزم کے خلاف زیردفعات302/324/109 مقدمات درج ہوئے۔ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی نے ایس ایچ او تھانہ کوزہ بانڈہ وارث خان بمعہ ٹیم کو ملزم کو جلد گرفتار کرنے اور مقدمہ میں صاف شفاف تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں