بٹگرام میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 27 ستمبر 2019 16:57

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) ملک بھر کی طرح ضلع بٹگرام میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول بٹگرام سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے کچہری چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی اس ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر فرل ثقلین نے کی ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الطاف حسین، اسٹنٹ کمشنر طیب حیات، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بخت زادہ خان، سکول پرنسپل فدا محمد خان،ڈسٹرکٹ خطیب مولانا شاہد صاحب، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر سید راقب شاہ، ٹی ایم اے سینٹری انسپکٹر دوستی رحمان، محمد بشیر خان دیشانی ، ڈی ایس پی فدا خان، ایس ایچ او امجدخان ،ٹریفک انچارج شمریز خان اور دیگر افسران ،تاجر برادری، سرکاری و نجی سکول کے طلباء نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریلی میں کشمیر کی آزادی تک جنگ رہیگی، پاک آرمی زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور مختلف نعرے لگائے گئے اختتام پر شہریوں نے مل کر کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہو ئے ان کی آزادی کے لیے دعا کی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں