کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائی سکول سے کچہری چوک تک ریلی کا انعقاد

جمعہ 27 ستمبر 2019 22:22

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائی سکول سے کچہری چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائی سکول کچہری چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر فرل ثقلین نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الطاف حسین، اسسٹنٹ کمشنر طیب حیات، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بخت زادہ خان، سکول پرنسپل فدا محمد خان، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا شاہد، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر سید راقب شاہ، ٹی ایم اے سینٹری انسپکٹر دوستی رحمان، محمد بشیر خان دیشانی، ڈی ایس پی فدا خان، ایس ایچ او امجدخان، ٹریفک انچارج شمریز خان اور دیگر افسران، تاجر برادری، سرکاری و نجی سکول کے طلباء نے شرکت کی۔ ریلی میں کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی، پاک آرمی زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور مختلف نعرے لگائے گئے۔ اختتام پر شہریوں نے ملکر کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی آزادی کیلئے دعا کی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں