بٹگرام پولیس نے 4رکنی کارلفٹر گروہ گرفتار کرلیا،ملزمان کی نشاندہی پر آلٹومہران برآمدکرلی

جمعرات 3 اکتوبر 2019 20:04

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) بٹگرام پولیس نے 4رکنی کارلفٹر گروہ گرفتار کرکے ملزمان کی نشاندہی پر چوری کی گئی آلٹومہران برآمد کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق26ستمبر کو مدعی سمیع الرحمن ولد عزیز الرحمن نے تھانہ سٹی بٹگرام میں اپنی گاڑی نمبر یو ٹی 019کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوعبدالرؤف بابر قیصرانی کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی امجد علی خان نے تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔پولیس نے جدید سانئسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے چار رکنی کارلفٹر گروہ مستی خان ولد طوطی خان،صدیر ولد نذیر،بخت رحمن ولد حکیم داد اورحضرت امام ولد عبدالحکم کو گرفتار کرکے ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ گاڑی برآمد کی ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں